قیمتی وقت
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - [ احتراما ] وقت، بڑے کام کا وقت، وہ وقت جو کار آمد ہو۔ قیمتی وقت اس قدر ضائع کیا ساتھ اس کے مال و زر ضائع کیا ( ١٩٥١ء، صفی لکھنوی، مہذب اللغات )
اشتقاق
عربی زبان مشتق اسم 'قیمتی' کے ساتھ عربی ہی کا اسم 'وقت' لگانے سے مرکب 'قیمتی وقت' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٥١ء کو "مہذب اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر